امریکی سابق جاسوس اہلکار اسنوڈن کو پناہ نہ دی جائے, جو بائیڈن

Asnudn

Asnudn

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ایکواڈورین صدر رافیل کوریہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امریکی نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ سابق جاسوس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو سیاسی پناہ نہ دی جائے۔

ایکواڈورین صدر رافیل کوریہ نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق جاسوس اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی سیا سی پناہ کی درخواست پر غور نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر کو بتا دیا گیا ہے کہ ایکواڈور کے قانون کے مطابق سیاسی پناہ کی درخواست پر غور کے لئے درخواست گزار کا ایکواڈور میں یا پھر ایکواڈور کے کسی سفارت خانے میں موجود ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسنوڈن نہ تو درخواست دئیے جاتے وقت ایکواڈور میں تھے اور نہ ہی کسی ایکواڈورین سفارت خانے میں لہذا انکی سیاسی پناہ کی درخواست پر غور نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ اسنوڈن مبینہ طور پر اس وقت روس میں موجود ہیں۔