ساتھ افریقہ: بارک اوباما کی نیلسن منڈیلا کی فیملی سے ملاقات

Obama

Obama

امریکی صدر بارک اوباما نے سابق جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سابق صدر کی انسانی حقوق کے لئے دی جانے والی قر بانیوں کو سراہا۔

امریکی صدر دو روزہ دوررے پر جنوبی افریقہ پہنچے جہاں انہوں نے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سابق صدر نیلسن منڈیلا کی علالت پر انکی بیٹی مکازوی اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے دوران نیلسن منڈیلا کی انسانی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کے ہمراہ علیل رہنما کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔