محمد مرسی کی حکومت کا ایک سال مکمل، ہزاروں افراد کا حمایت میں مظاہرہ

Mohammad Mercy

Mohammad Mercy

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں محمد مرسی کے صدر بننے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد التحریر اسکوائر اور صدارتی محل کے سامنے جمع ہو گئے، محمد مرسی کے مخالفین نے گزشتہ روز ایک بڑے مظاہرے کی کال دی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر مرسی کو منصب سے ہٹانے اور قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کرانے کے حق میں22 ملین افراد کے دستخط جمع کر لیے ہیں۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ گزشتہ 2 دنوں سے مصر میں صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے مابین تصادم کے دوران 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔