مصر میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی

Demonstrations

Demonstrations

مصر (جیوڈیسک) مخالفین کا صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ صدر کے حامی بھی میدان میں آگئے۔ مصر میں صدر محمد مرسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا۔ صدر مرسی کے اقتدار میں آنیکے ایک سال مکمل ہونیکے بعد تحریر اسکوئر ایک بر پھر مظاہرین سے بھر گیا لاکھوں مظاہرین نے صدر کی اقتدارسے علحیدگی کے لئے مظاہرہ کیا۔

اپوزیشن کے مطالبہ پر لاکھوں افراد نے پٹیشن پر دستخط کئے جس میں ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ صدر کے خلاف مظاہروں میں شدت مصر میں تیل اور گیس کے بحران کے بعد آئی ہے۔

مظاہرین نے حکمران جماعت اخوان المسلمون کے دفتر کو بھی آگ لگادی ہے۔ دوسری طرف صدر محمد مرسی کے لاکھوں حامی بھی صدر کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے اور صدر کے حق میں ریلی نکالی۔