امریکا : شدید گرمی سے ایک شخص جاں بحق، 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ

USA

USA

امریکا (جیوڈیسک) ایریزونا امریکا کی مشرقی ریاستیں اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ان ریاستوں میں کیلیفورنیا، نویڈا اور ریاست ایروزونا کے جنوبی علاقے شامل ہیں۔ گزشتہ روز مغربی ریاستوں میں درجہ حرارت تقریبا پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ اور شدید گرمی کی وجہ سے امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صعیف شخص اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا جہاں ائیر کنڈیشن کی سہولت موجود نہیں تھی۔ اس سے پہلے ریاست کیلفورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی تقریبا سو سال پہلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ستاون ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گرمی کی شدید ترین لہر سے سو سال پہلے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ امریکہ کے مغربی ریاستوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔