وینزویلا میں آئندہ ماہ انتخابات سے قبل ہنگامے

Venezuela Riots

Venezuela Riots

وینزویلا(جیوڈیسک)وینزویلا میں ان دنوں حکومتی حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں سے شہر کا امن تباہ ہوگیا ہے۔ جھڑپوں کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل جبکہ اسکول، کالجوں اور دیگر جامعات میں طلبا کی حاضری نا ہونے کے برابر ہے، جس سے تدریسی عمل شدید متاثر ہوا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات معطل ہو سکتے ہیں۔ ہزاروں حکومت مخالف طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ حکومت مخالفین کا مطالبہ ہے کہ انتخابات سے قبل موجودہ انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے ورنہ انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے۔

حکومت مخالف طلبا نے الیکشن بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دینے کے لئے مارچ کیا۔ جبکہ دوسری جانب سیکڑوں طلبا حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جس سے دونوں طلبا گروپوں کے مظاہرین نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ طلبا تصادم میں درجنوں طلبا زخمی ہوئے۔