سخت سردی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سندھ حکومت کا احسن اقدام ہے: محمد حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی کڈز یونیورسٹی کھوکھرآپار ملیر کے پرنسپل محمد حنیف خان نے وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم نے انسانی ہمدردی کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین اور بچوں کو شدید سردی سے بچا نے کے حوالے سے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دی کڈ ز یونیورسٹی کھو کھر آپار سمیت ملیر کے دیگر نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات اور والدین نے سخت سردیوں کے باعث تعطیلات میں اضافے پر حکومت سندھ خصوصاً وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست اور درست فیصلہ قرار دیا ہے۔