صادق اور امین حکومت سے عوام کے کچھ سوالات؟

PTI Government

PTI Government

تحریر : اکرم باجوہ، ویانا آسٹریا

جب پاکستان میں ایک کرپٹ کی حکومت تھی، اسٹاک مارکیٹ 54000 پر تھی، پیٹرول 64 گیس 68 روپے تھا، پاکستان کا جی ڈی پی 5.8 پر تھا ، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے تھے، نئی صنعتیں بھی لگ رہی تھیں۔ ‎‏پھر اللہ تعالیٰ نے واقعی غریبوں کی سن لی کرپٹ نواز شریف کی حکومت سے ہماری جان چُھوٹ گئی اب گذشتہ نو ماہ سے صادق و امین پاکستان کے حکمران ہیں لیکن اب ان نو مہینوں میں ہمارا صادق اور امین وزیراعظم در در بھیک مانگنے گیا، حالانکہ اس نے کہا تھا میں بھیک نہیں مانگوں گا، چلو قوم کی خاطر اس نے جو کچھ کیا ہم اسکی پھر بھی عزت کرتے ہیں مگر باوجود کڑوے گھونٹ پینے کہ پھر بھی آج اسٹاک مارکیٹ نہیں سنبھل سکی پیٹرول اور گیس سمیت سب چیزیں مہنگی کردی گئیں ہیں کرپٹ نواز شریف کی حکومت میں شناختی کارڈ بنوانے کی فیس سو روپے تھی۔ اب الحمداللہ ایماندار عمران خان کی حکومت میں یہ فیس

2500 کردی گئی ہے۔پاکستان سے جانے والے اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان جانے کی صورت میں وہ فون جو وہ پہلے کرپٹ لوگوں کے زمانہ میں پاکستان لے جاتے تھے اسکی انٹری مفت تھی مگر اب اس کی ہمیں فیس بھی ادا کرنا پڑرہی ہے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان اپنے جوبن پر ناچ رہا ہے، ہمیں معلوم ہے سیاستدان وڈیرے جاگیردار اور رشوت خور ،حرام خوروں پر کوئی اثر نہیں پڑا مگر غریب واقعی تلملا رہے ہیں، اسوقت ‏ہر پاکستانی 4 لاکھ 61 ہزار کامقروض بھی ہو چکا ہے ماڈل ریاست مدینہ میں مہنگائی کے سبب اب غریبوں نے پیٹ پر پتھر بھی باندھ لیئے ہیں۔ اسوقت عوام سوچ رہے ہیں کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ حکمران کیسے تھے جو کرپشن بھی کرتے تھے مگر پھر بھی وہ عوام کے پیٹ پر پتھر نہیں رکھواتے تھے۔۔۔۔؟ مگر اب تو صادق اور امین ہیں ، پھر بھی ایسا کیوں ہورہا ہے ۔۔؟ میرے پاس عوام کے اس سوال کا جواب نہیں مگر شاید کسی کے پاس ہوگا تو بتائے اور مطمن کرے اس عوام کو ۔۔۔؟ لیکن پلیز آپ نے چول نہیں مارنی، عوام زیرِ زمین سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کے انتظار میں بھی ہیں۔

‏ایک کڑوڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر ‏چالیس ارب والا پراجیکٹ سو ارب میں کرانے کے انتظار میں بھی ہیں، عوام
‏بیرون ممالک کرپشن کے دو سو ارب ڈالر واپس منگوانے کے انتظار میں بھی ہیں مگر اب آپکو یہ سہولت حاصل نہیں ہے کہ آپ ‏اپنے تمام سیاسی مخالفوں کو کرپٹ کہہ کر پتلی گلی سی نکل جائیں، اور ‏اپنی نااہلیوں کا ذمہ دار پچھلی حکمومتوں کو ٹھہرائیں ، قوم کو اب بتانا ہوگا۔۔؟ ہم مانتے ہیں زرداری اور نواز شریف کرپٹ تھے۔ لیکن آپ نے ہمیں کیا دیا یہ بتائیں۔۔؟ سوال کرنے پر مجھے پٹواری یا جیالا نہ گردانا جائے،،؟ کیونکہ کئی کڑوڑ ووٹ آپکو ڈالے گئیے کیا وہ پٹواری تھے۔۔؟ یہ سب آپ سے یہ پوچھ رہے ہیں۔۔؟ پلیز ذاتیات پر نہ جانا اور سیاستدانوں کی طرح سوال کو نظرانداز کرنے کیلئے ذاتی حملہ بھی نہیں کرنا۔ صرف اور صرف میرے ان سوالات کا اگر کوئی جواب ہے تو ضرور لکھنا کیونکہ میں اب بھی پرامید ہوں۔

وسلام
پاکستانی عوام
بقلم

Akram Bajwa

Akram Bajwa

تحریر : اکرم باجوہ، ویانا آسٹریا