زیارت ریزیڈینسی اصل حالت میں بحال،وزیر اعظم 12 اگست کو افتتاح کرینگے

Residency

Residency

کوئٹہ (جیوڈیسک) زیارت میں گذشتہ سال دہشت گردی کے نتیجے میں تباہ ہونے والی قائد اعظم کی رہائش گاہ اپنی اصل حالت میں بحال کردی گئی ہے، وزیر اعظم نوازشریف 12 اگست کو افتتاح کریں گے۔

بلوچستان کی پہچان، بانی پاکستان کی نشانی قائد اعظم ریزیڈینسی کوگذ شتہ سال 14 اور 15 جون کی درمیانی شب تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا ۔ صنوبر کے درختوں میں گھری وادی زیارت میں قائم 122 برس پرانی قائداعظم ریزیڈینسی کھنڈر بن گئی تھی۔

بلوچستان حکومت نے اپنے وسائل سے اس کی بحالی کا بیڑا اٹھا یا اوررواں سال اپریل میں اس کی مرمت کا کام شروع کیا جو 4 ماہ میں مکمل کرلیا گیا۔ زیارت کے لوگ قائد اعظم ریزیڈینسی کی دوبارہ تعمیر پر بہت خوش ہیں۔