ٹرین تلے آ کر خاتون، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Crash

Crash

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ٹرین تلے آ کر خاتون، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ وزیر آباد کے موضع بھٹی کے کلاں کی رہائشی عطیہ رشتہ دار خاتون کی تیمارداری کے لئے جاتے ہوئے ریلوے پھاٹک کراس کر رہی تھی کہ اس کی قمیض ریل کی حفاظتی پٹڑی کے ساتھ اٹک گئی اسی دوران ٹرین نے کچل دیا۔

تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی اوور ہیڈ برج پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار نوجوان 25 سالہ آصف جبار ساکن کھیالی دم توڑ گیا۔

ڈسکہ کا محمد سلیم اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پسرور جارہاتھا کہ موضع منڈیکی گورائیہ کے قریب تیزرفتار ویگن کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے۔ وزیرآباد میں تین مختلف حادثات میں رشید، اعجاز، ذوالفقار، محمد یوسف، ثمینہ، علیمہ شدید خمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔