وینزیلا : صدارتی انتخابات پر عدم اعتماد ، سپریم کورٹ میں چیلنچ کرنے کا فیصلہ

Vansella

Vansella

وینزیلا(جیوڈیسک) وینزیلا میں حزب اختلاف رہنما ہینرق کیپرلس نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کو بوگس قرار دیتے ہوئے صدر نکولس میڈرو کی کامیابی کو سپریم کورت میں چیلنچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارلحکومت کراکس میں حکومت کے خلاف نکالی جانے والے احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں حکومتی مشینری کو نکولس میڈرو کے حق میں استعمال کیا گیا۔

بے شمار پولنگ اسٹیشن پر کھلم کھلا دھاندلی کی گئی۔جس کے شواہد بھی موجود ہیں ۔ ان کہنا تھا کہ وہ جلد ہی قانونی مشاورت کے بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔