وانا کے قریب ایف سی کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 6 اہلکار جاں بحق

South Waziristan

South Waziristan

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے قریب ایف سی کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔6 اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایف سی کی گاڑی وانا سے ٹانک آرہی تھی۔

گومل زام ڈیم کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔حادثے میں گاڑی میں موجود 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نے لاشیں ایف سی قلعہ مرتضی منتقل کر دی ہیں۔