وانا میں شہید ہونے والے لانس نائیک عبدالرحیم سپرد خاک

Attock

Attock

اٹک (جیوڈیسک) وانا میں شہید ہونے والے اٹک کے رہائشی لانس نائیک عبدالرحیم کو تحصیل حضرو کے گاں کسراں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ لانس نائیک عبدالرحیم کا تعلق ایف ایف سینتالیس یونٹ سے تھا۔

وہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن المیزان کے دوران شہید ہوئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ آرٹلری سنٹر کی پلاٹون نے سلامی پیش کی۔ میجر کاشف رف نے چیف آف آرمی سٹاف اینڈ کمانڈنٹ آرٹلری سنٹر اٹک کی طرف سے عبدالرحیم شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔