ملک کی 14 ویں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Assembly

Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کی چودہویں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ، سپیکر فہمیدہ مرزا نے کامیاب ارکان سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف بھی شامل تھے جو چودہ سال بعد رکن قومی اسمبلی بنے ہیں ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان نے پہلے اجلاس میں حلف نہیں اٹھایا۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،سپیکر فہمیدہ مرزا نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد دی ۔مختصر خطاب کے بعد سپیکر ڈاکٹر فمیدہ مرزا نے ارکان سے حلف لیا ۔تقریب حلف برداری کے بعد تمام ارکان کو باری باری کال کیا جاتا رہا۔

جنھوں نے رول بک پر دستخط کیے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی کل دو بجے دوپہر سے پہلے اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کرانا ہوں گے اور انتخابات تین جون کو ہوں گے۔ وزیراعظم کے لیے کاغذات چار جون کو جمع کرائے جائیں گے اور پانچ جون کو قائد ایوان کا انتخاب ہو گا ۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے میاں نواز شریف کو باقاعدہ طور پر وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔