وانا : ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، طالبان کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک

Wana

Wana

وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں شدت پسند کمانڈر غلام جاں کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا سے کمانڈر سیمت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق بدھ اور جمرات کی درمیانی رات شدت پسند کمانڈر غلام خان اپنے محفظ اور ساتھیوں سیمت ماڑا میں واقع اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں نصب شدہ بم پھٹنے سے کمانڈر غلام جان اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہو گئے۔ کمانڈر غلام جان حکومت پاکستان کو محتلف کیسز میں مطلوب تھا۔