جنگِ ستمبر کی یاد میں آج یومِ دفاع منایا جا رہا ہے

Defence Day

Defence Day

کراچی (جیوڈیسک) جارح نہیں لیکن دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، جارحیت کبھی کی نہیں اور دفاع میں کوئی کسر کبھی چھوڑی نہیں، دشمن بار بار آزما چکا۔ جنگِ ستمبر کی یاد میں آج یومِ دفاع منایا جا رہا ہے۔

دن ہے سرحدوں کے جاں باز محافظوں کو سلام پیش کرنے کا۔ داد شجاعت دینے والے جاں بازوں اور شہیدوں کو قوم کا خراج عقیدت۔