واشنگٹن: لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کے ملزم احمد ابوفتادہ پر فردجرم عائد

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کے مبینہ سرغنہ ابوفتادہ کو واشنگٹن کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

وفاقی عدالت میں گرینڈ جیوری کے سامنے احمد ابوفتاد پر امریکی تنصیبات پر حملے کا الزام عائد کیا گیا۔

مختصر سماعت کے دوران ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالتی کارروائی صرف دس منٹ تک جاری رہی۔

سکیورٹی انتہائی چوکس او رسخت رکھی گئی تھی۔ اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔