ہم کراچی کے علاقے عباس ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہیں

راولپنڈی : ہم کراچی کے علاقے عباس ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔اس سے پہلے کوئٹہ میں دو انتہائی افسوسناک دھماکے ہو چکے ہیں ۔ملک میں دہشتگردی انتہاکو پہنچ چکی ہے حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

اب عوام کوچاہیے کہ اس بدتریننظام کو بدلا جائے ۔جس نے ہمیں مہنگائی بے روز گاری اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار شہیر حیدر سیالوی( رہنماانجمن طلبہ ء اسلام)اور حامد رضا قادری(مصطفو ی سٹو ڈنٹس موومنٹ)نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔