نوجوانوں کو چاہیے کہ سیاسی نظام کو سمجھیں آئین کا مطالعہ کریں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ سیاستدان کیسی کیسی من مانیاں کرتے ہیں

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نوجوانوں کو چاہیے کہ سیاسی نظام کو سمجھیں آئین کا مطالعہ کریں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ سیاستدان کیسی کیسی من مانیاں کرتے ہیں اور ہمیں کتنے حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

اس ملک کے نوجوانوں نے ہی ملک کو تباہی سے نکالنا ہے۔الیکشن کمیشن مکمل طور پر سیاسی دبائو میں ہے ڈگریوں کی تصدیق اور آرٹیکل ٦٢،٦٣کانفاذ مذاق بنایا جا رہا ہے۔عوام میں آئین کا شعور بیدار کر کے ہی اس بدترین نظام سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار شہیر حیدر سیالو ی(رہنما انجمن طلبہ ء اسلام) اور حامد رضا قدری(صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایف ایٹ)نے طلبہ اجلاس میں کیا۔