ویلڈن ایس ایچ او تھانہ گلیانہ امیر عباس چڈھر۔فوری ایکشن، عوام ایس ایچ او کی کارکردگی سے خوش

ملکہ،گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان راجہ آفتاب احمد) ویلڈن ایس ایچ او تھانہ گلیانہ امیر عباس چڈھر۔فوری ایکشن ،عوام ایس ایچ او کی کارکردگی سے خوش۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی موضع منگلیہ میں مقتول محمد بشیر کے قتل کی خبر جب ایس ایچ او تھانہ گلیانہ تک پہنچی ،تو انھوں نے خود پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے تمام تفصیلات سن کر فوری ایکشن کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

ایس ایچ او تھانہ گلیانہ امیر عباس چڈھر دو ماہ قبل تھانہ گلیانہ پہنچے تھے اور انھوں نے موضع منگلیہ ہی کے ٹاپ ٹین بھتہ خور خالد کو بھی ایک پولیس مقابلے میں پار کر دیا تھا۔علاقہ بھر کے عوام ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کی کارکردگی پر خوش ہیں۔