ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

 Hand To Hand welfare Org

Hand To Hand welfare Org

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز ،شجر کاری مہم کے دوران جہاں عوامی تعاون سے پودے لگا ئے جائیں گے وہیں عوام کو سرسبز ماحول کی آفادیت اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت کے حوالے سے شعور کو بیدار کیا جائیگا ۔ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی فیصل ملک نے صدر سید محمد حمزہ ،جنرل سیکریٹری عدنان قاسم اور سنیئر نائب صدر صابر عباس بھٹی کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت گلزار ہجری اور ملحقہ آبادیوں میں شاہراہوں اور سنٹرل آئی لینڈ پر پودے لگا ئے جائیں گے فیصل ملک نے کہاکہ مہم کے دوران پہلے مرحلے میں 5ہزار پودے لگا ئے جائیں گے۔

مہم کے دوران عوام کو سرسبز ماحول کی آفادیت اور پودوں کی آبیاری اور حفاظت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی فیصل ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو سرسبز بنا ئیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے جاری ہینڈ ٹو ہینڈ مہم کے تحت شجر کاری مہم کا حصہ بنیں اسے کامیاب بنا کر سرسبز پاکستان کو یقینی بنا نے میں ہمارا ساتھ دیں۔
جاری کردہ:۔ سیکریٹری اطلاعات