ولیم اور کیٹ کی پہلی اولاد اپنے ساتھ لائیگی 40 کروڑ ڈالر

William, Kate

William, Kate

برطانوی شاہی خاندان میں ہونے والی ہے ننھے مہمان کی آمد آنے والا ننھا مہمان صرف پالنے کا ہی پوت نہیں بلکہ کما پوت بھی ہوگا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے یہاں ہونے والی اولاد سے صرف شاہی خاندان میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ برطانیہ کی معیشت میں بھی اضافہ ہونے کی توقع ہے اور کوئی ایسی ویسی نہیں بلکہ پورے چالیس کروڑڈالر کا اضافہ۔ جی ہاں چالیس کروڑ ڈالر۔

سینٹر فار ریٹیل ریسرچ کے مطابق برطانیہ میں جولائی اور اگست کے عرصے میں شاہی مہمان کے حوالے سے چھتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی خرید و فروخت کی توقع ہے۔ جن میں شاہی مہمان کے حوالے سے کتابیں، ڈی وی ڈیز، کھلونے وغیرہ شامل ہیں۔ جب لاکھوں کروڑوں کی بات ہو تو بھلا بکیز کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں، بکیز بھی شاہی گنگا میں ہاتھ دھونے پہنچ گئے ہیں اور ابتک شاہی مہمان کی جنس سے لے کر بالوں تک سٹہ لگا چکے ہیں۔