شاہد آفریدی کی نمایاں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور(جیوڈیسک) بوم بوم شاہد آفریدی نے الیکشن میں نمایاں کامیابی پر مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو مبارکباد دی جبکہ الیکشن میں نوجوانوں کو سرگرم کرنے پر عمران خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ الیکشن میں نواز شریف اور عمران خان نے نوجوانوں کو بھرپور حصہ لینے کے لیے پرجوش بنایا جس پر دونوں رہنما مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور قوم اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہیأ

اس صورتحال میں تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا کوئی ایک جماعت یا لیڈر اکیلا ملک کو مشکل سے نہیں نکال سکتا۔ دیگر جماعتوں کو نواز شریف کا ساتھ دینا چائییے۔ اسٹار آل رانڈر نے انتخابات پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی قوم پر فخر ہے۔