خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا نوٹس

High Court Notice

High Court Notice

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے نوشہرہ اور لکی مروت میں بعض پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے کا نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کیلئے تمام متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ہائی کورٹ میں قائم الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا اور تمام ڈی آر اوز سے رابطہ کرکے انتخابات کے بارے میں صورت حال سے آگاہی حاصل کی۔

چیف جسٹس نے تمام ڈی آر اوز کو ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے نوشہرہ اور لکی مروت میں بعض پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھنے کا نوٹس لیا اور تمام ڈی آر اوز، سیکورٹی اداروں اور صوبائی الیکشن کمشنر کو حکم دیا کہ خواتین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔