خواتین کے ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ، تحقیقات کیلئے کمیٹیاں تشکیل

Vote

Vote

الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے سے متلق تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام نوشہرہ اور لکی مروت میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اواورسیشن جج پرمشتمل کمیٹیاں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ مرتب کریں گی کمیٹیاں اس بات کی تحقیقات کرینگی کہ نوشہرہ اور لکی مروت میں خواتین نے کن وجوہات کی بنا پرالیکشن میں ووٹ نہیں ڈالا

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے ازخود نوٹس بھی لیا۔