کراچی میں فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہیے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے بڑی بڑی گاڑیوں اور اخراجات کا حساب مانگ لیا۔ کہتے ہیں فوج وزیرستان میں مصروف ہے۔ کراچی میں فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہودیوں کا ایجنٹ قرار دینے والے بتائیں ان کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں اور رہن سہن کے اخراجات کہاں سے آ رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی قیادت نے اپنے اثاثے ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے گورنر ہاس کو فلاحی کام کیلئے استعمال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کے گورنر ہاس پر بھی ان کی نظر ہے۔