پاکستان اسٹیل کے مزدورو ں کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ

Pakistan Steel Workers

Pakistan Steel Workers

کراچی (جیوڈیسک) ڈھائی ماہ کی تنخواہ کے منتظر مزدوروں کو پاکستان اسٹیل نے ایک ماہ کی اجرت دینے کا فیصلہ کر لیا، ادارے کے افسران کو وعدے پر ہی ٹرخا دیا گیا ہے۔ فیصلے سے پاکستان اسٹیل کے 10 ہزار مزدوروں کو عید سے قبل ایک ماہ کی تنخواہ مل سکے گی۔ اسٹیل ملز کے منتظم اعلی سعادت چیمہ کے مطابق افسران کو بھی جلد اجرتیں ادا کر دی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت ادارے کے ملازمین کی مشکلات کا نوٹس لے گی۔ادارے کی سنگین مالی مشکلات کے باعث اسٹیل ملز کے ملازمین ڈھائی ماہ کی تنخواہ کے منتظر ہیں۔ پاکستان اسٹیل نے خام مال کی خریداری اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے حکومت سے17 ارب روپے کے بیل آوٹ پیکیج کی درخواست کی ہے لیکن اب تک ادارے کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔