کارکنان وعوام متحد اور منظم رہیں ،پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں،الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنان وعوام متحد اور منظم رہیں ،پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں۔ لندن سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا ایم کیو ایم میں تطہیر اور تنظیم نو کا عمل معمول کا حصہ ہے۔

دشمن عناصر پروپیگنڈا کرکے تطہیری عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں کارکنان و عوام پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں۔