ارباب غلام رحیم کا پیپلز مسلم لیگ کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) ارباب غلام رحیم نے پیپلز مسلم لیگ کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے، انھوں نے اس بات کا اعلان شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کیا۔ ارباب غلام رحیم نے شہباز شریف سے ملاقات میں حکومت سازی پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم 2002 سے2007 تک سندھ کے وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ متعدد مرتبہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔