دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنی حکومت قبول نہیں کریگی: امریکا

 Ned Price

Ned Price

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔