دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Usain Bolt

Usain Bolt

گلاسگو (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے دولت مشترکہ گیمز کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 400 میٹر کی ریلے ریس میں جمیکن ٹیم کی جیت۔چھ بار کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں چار سو میٹر کی ریلے ریس کے آخری پڑاومیں اپنی ٹیم کیلیے دوڑ لگائی۔

جمیکا کی نمائندگی کرنے والے یوسین بولٹ اور ان کی ٹیم نے چار سو میٹر ریلے ریس کو صرف 37 اعشاریہ پانچ آٹھ سیکنڈز میں جیت کر نیا رکارڈ بنا ڈالا۔