عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے بارے میں اہم خبر سنا دی

Tedros Adhanom

Tedros Adhanom

جینیوا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں سال کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کر دی ہے۔

ادارے کے ایگزیکٹوبورڈ کے دو روزہ اجلاس کے اختتامی مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیوس نے کہا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔