دنیا بھر میں یوم مزدور پر ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کا اہتمام

Labor Day

Labor Day

منیلا (جیوڈیسک) دنیا بھر میں یوم مزدور پر ریلیوں ، مظاہروں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، لاکھوں لوگ عالمی دن پر اپنے حقو ق کی آواز بلند کرتے سڑکوں پرآگئے۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں محنت کشوں نے ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کا مطالبہ تھا۔

کہ مزدوروں کی تنخواہیں اور ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں مزدوروں کے عالمی دن پر گارمنٹ فیکٹریوں کے ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ لیبر یونین کی ریلی میں اپوزیشن جمات کے کارکن بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کم سے کم تنخواہ بڑھاکر 160 ڈالر کرنے اور 23 گرفتار محنت کشوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

روس میں ایک لاکھ سے زائد محنت کش سینٹ بیسل کیتھڈرل کے قریب جمع ہوئے اور ریڈ اسکوائر سے لبیانکا اسکوائر تک ر یلی نکالی، شرکا ء نے یوم مئی کی مناسبت سے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔