دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین کروز شپ

Cruise Ship

Cruise Ship

لندن (جیوڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز ایک ہزار 187 فٹ لمبا، 72 فٹ اونچا، 208 فٹ چوڑا اور 2 لاکھ 25 ہزار ٹن وزنی ہے۔

اویس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔ کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد افراد کی گنجائش موجود ہے۔ اس جہاز میں شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ، پارک، سوئمنگ پول، اپارٹمنٹ، سمیت بہت کچھ ہے۔ اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ 3 ہزار امریکی ڈالر رکھا گیا ہے۔