دنیا میں کوئی بھی مذہب انبیاء کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، میاں طارق محمود

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) فرانس میں توہین آمیر خاکوں کی اشاعت کیخلاف امن کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ کے زیر اہتمام احتجاجی سیمینار کا انعقاد’سیمینار میں تمام مکاتب فکر اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شریک ہو کر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے میاں طارق محمود ایم این اے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ‘دنیا میںکوئی مذہب انبیاء کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا’جب ہم امریکہ کے لیے لڑیں تو مجاہد اور جب ہم اپنے حقوق کے لیے لڑیں تو دنیا ہمیں دہشتگرد کہتی ہے’ عتیق یوسف ضیاء نے کہا ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں ‘معروف عالمی دین مفتی محمد شفیع رضوی نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اگر صلیبیوں کی مذہبی دہشت گردی روکنے کے لئے کردار ادا نہیں کرتے تو مسلم حکمران ان اداروں سے الگ ہو جائیں۔

مولانا عبدالواحد رسولنگری نے کہاکہ عالمی سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی اور تمام انبیاکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے۔ قاضی عطاء المحسن اعوان نے کہاکہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنیو الے مغربی ملکوں کے حکمران شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخیاں روکیں۔مولانا عبدالجباررانا نے کہاکہ عالمی سطح پر تمام انبیاء کرام کی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے’حافظ عبدالرزاق فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلمانوں کی عزت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کے تحفظ سے وابستہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حافظ عامر اعوان نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کے دفاع کیلئے مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مولانا محمدمشتاق چیمہ ممبر ضلعی امن کمیٹی نے کہاکہ بین المذاہب رواداری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے دنیا کا امن برباد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔بابر رضوان باجوہ ممبرضلعی امن کمیٹی نے کہاکہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے منظم منصوبہ بندی کے تحت ایسی گستاخانہ حرکتوں کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔

سیمینار میں امن کمیٹی کے ممبران محمد نواز رحمانی، محمد یوسف شاد، ملک محمد عمران بشیر اعوان، قمر رمضان حسن، مرزا اشتیاق بیگ، ہمایوں مجاہد ہوبان، سجاد احمد ہنجرا، وسیم چوہان، ملک عبدالشکور اعوان، رانا حق نواز، شیخ محمد یعقوب بہلولیہ و دیگر نے شرکت کی۔

Gujranwala Seminar

Gujranwala Seminar