دنیا کا طویل القامت یوکرینی شخص 44 انتقال کر گیا

Died

Died

کیف (جیوڈیسک) 8 فٹ 4 انچ قد کا حامل دنیا کا طویل القامت یوکرینی شخص 44 سال کی عمر میں دماغ کی شریان پھٹ جانیں کے باعث انتقال کرگیا۔

یوکرین کے قصبے پودو لیانسٹی سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ لیونڈاسٹیڈ نائیک کا نام 2007ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص کی حیثیت سے درج تھا جس کے مطابق انکا قد 2 اعشاریہ 57 میٹر(8فٹ4انچ)تھا۔ 2008

میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے دوبارہ قد کی جانچ پڑتال سے انکار کرنے والے اسٹیڈ نائیک سے گینز انتظامیہ نے یہ اعزاز واپس لیکر چینی باشندے بائوژیشوں کے نام کردیا تھاجن کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔

تاحال دنیا بھر میں طویل القامت شخص ماننے جانے والے زراعت پیشہ اسٹیڈ نائیک 27 نمبر کا جوتا پہنتے تھے جو اتوار 24 اگست کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے سبب انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ گینز ریکارڈ کے مطابق فی الحال دنیا کے سب سے طویل القامت شخص کا اعزاز ترکی کے 31 سالہ کسان سلطان کوسن کے پاس ہے جن کا قد اسٹیڈ نائیک سے بھی کم 8 فٹ 3 انچ( 2 اعشاریہ 51 میٹر)ہے۔