دنیا بھر میں موجود ترک سائنسدان ٹیکنالوجی کے فروغ میں وطن کی خدمت کریں، صدر ایردوان

Rajab Tayyip Erdoğan

Rajab Tayyip Erdoğan

استنبول (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے دنیا کے ہر گوشے سے ترک سائنسدانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ایجادات میں خدمات ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

جناب ایردوان نے استنبول کی ٹیکنو فیسٹ نمائش سے خطاب میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “آج کی دنیا میں خود مختاری کی پہلی شرط؛ ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے جدید آلات تیار کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو فروخت کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی کے پہلے مرحلے کے تصور کرنے پر مبنی ہونے پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ “ہم نے ہمیشہ اپنے خوابوں کی تکمیل کی کوشش میں رہتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ٹیکنو فیسٹ اس حوالے سے خوش آئند نتائج کا وسیلہ بنے گا۔ ”

اپنے عہدِصدارت میں دفاعی صنعت میں وسیع پیمانے کے کام شروع کرانے کی وضاحت کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ “ٹینک، ہیلی کاپٹر، ڈراؤنز کی طرح کے متعدد تیار شدہ منصوبوں کو منسوخ کرتے ہوئے قومی اور منفرد ماڈلز کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس وقت 600 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ”

انہوں نے مزید کہا کہ “فنانس، صحت، توانائی ٹیکنالوجی کو مقامی اور قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم اس ضمن میں خود مختاری کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم اپنے پائے کے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں ۔ میں یہاں سے دنیا بھر میں موجود ترک سائنسدانوں سے ہمارے اس اہم امور میں حصہ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔”