دنیا ایسے راستے پر گامزن ہے جس کا انجام المیہ پر ہو گا : جان کیری

John Kerry

John Kerry

لندن (جیوڈیسک) پیرو کے دارالحکومت لیما میں جاری موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مذاکرات آخری دن میں داخل ہو گئے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کی جانب سے کی جانے والی جذباتی اپیل کے باوجود شرکاء میں اختلافات باقی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے شرکاء کو بتایا کہ دنیا ایسے راستے پر گامزن ہے جس کا انجام المیہ پر ہو گا۔ اس سلسلے میں کسی معاہدے پر پہنچنا صرف اختیاری نہیں بلکہ اس کی فوری ضرورت ہے۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے حوالے سے کسی ملک کو بھی مزید ’کھلی چھٹی‘ نہیں ملنی چاہیے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ایسا کرنا مشکل ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔