یمن نے امریکا سے ڈرون طیارے مانگ لیے

Abdul Rab Mansur

Abdul Rab Mansur

صنعا (جیوڈیسک) پاکستان کے بعد یمن نے بھی القاعدہ سے لڑنے کیلیے امریکا سے ڈرون طیارے مانگ لیے۔ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی نے صنعا میں پولیس کیڈٹس سے خطاب میں کہا کہ انھوں نے امریکا سے مطالبہ کیاہے کہ القاعدہ سے نمٹنے کے لیے یمن کوڈرون طیارے دیے جائیں۔ امریکی انتظامیہ سے اس ایشو پر بات کی ہے اورانھیں بتایا ہے کہ یمن کی فوج ڈرون استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف ڈرون حملے امریکا اور یمن کے درمیان تعاون کاحصہ ہیں۔یمنی صدرنے مزید کہا کہ القاعدہ کے ارکان اپنے ہتھیار پھینک کریمن کے پرامن شہریوں کی طرح ملک میں رہ سکتے ہیں یمن کے دشمنوں کی طرح نہیں۔ بصورت دیگران کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔