ارجنٹائن اور چلی کے درمیان طیاروں کی مرمت کا معاہدہ ختم

Argentina

Argentina

ارجنٹائن اور چلی کے درمیان طیاروں کی مرمت کا معاہدہ ختم ہونے سے ارجنٹائن کے ہوائی اڈے پر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ ارجنٹائن اورچلی کے درمیان طیاروں کی مرمت کا معاہدہ ختم ہونے کے باعث ارجنٹائن نے چلی طیاروں کی مرمت کاکام روک دیا جس کے باعث سینکڑوں مسافروں ائیر پورٹ پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

معاہدہ ختم ہونے سے ارجنٹائن کی طرف سے چلی کے جہازوں کی مینٹینس کا کام روک دیا گیا ہے جس کے باعث چلی کے جہاز ارجنٹائن کے ایئرپورٹ کھڑے ہوگئے ہیں۔ کئی ورکرز کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑھ گئیں ہیں۔ چلی کے حکام نے اس تازہ صورت حال کا کنڑول کرنے کے لیے ارجنٹائن کی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔