ینگ ڈاکٹرز سیاسی جماعتوں کی ایما پر بلیک میل کر رہے ہیں: حکومت

Young Doctors

Young Doctors

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ پنجاب حکومت نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز سیاسی جماعتوں کے ایما پر بلیک میل کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا۔پولیس نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کو 8 گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور تشدد کیا حالانکہ کے ان کیخلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں تھا لہذا جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جائے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے اپیل کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جائے کیونکہ بعض ینگ ڈاکٹرز سیاسی جماعتوں کے ایما پر بلیک میل کر رہے ہیں اور نقصان مریضوں کا ہو رہا ہے۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار کیوکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت22 فروری تک ملتوی کر دی۔