آرائیں یوتھ فورم کا ایک اہم اجلاس جنرل سیکرٹری ذیشان اقبال چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا

میرپور : آرائیں یوتھ فورم کا ایک اہم اجلاس جنرل سیکرٹری ذیشان اقبال چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قدوس آرائیں ، نعمان مطلوب آرائیں ،عمر ، علی ، توقیر ، آصف ندیم یوسف ، سہیل اعظم نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طو ر پر آرائیں یوتھ فورم کے صدر عرفان الٰہی کو انکی غیر ذمہ دارانہ حرکات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ آرائیں یوتھ فورم کے قیام کا مقصد برادری کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کرنے کے ساتھ ساتھ برادری کے ایسے ذہین مگر غریب والدین کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اخراجات فراہم کرنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ عرفان الٰہی نے آرائیں یوتھ فورم کو مضبوط کرنے اور ایجنڈے کے مطابق کام کرنے کی بجائے دو سرے مشاغل شروع کر دیے جس پر آج ہم نے اجلاس بلا کر ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فورم سے نکال دیا ہے۔ آ رائیں یوتھ فورم کے ترجمان نے مذید بتایا کہ بہت جلد دوبارہ اجلاس بلوا کر نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔