نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادے کیلئے عمران چنگیزی کوحکومت میں مشیر بنایا جائے

کراچی : اتحاد ، اتفاق اوراشتراک ہی وہ قوت ہوتی ہے جو کسی بھی قوم کو مضبوط و توانا بناکر شاہراہ ترقی پر آگے کی جانب سفر کا حوصلہ دیتی ہے اور مشاورت و مفاہمت وہ ہتھیار ہے جس کی مددسے دنیا کے پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کا آبرومندانہ اور با سہولت حل تلاش کرکے ہر قسم کے بحران و مسائل اور مصائب سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

اس لئے سندھ کے عوام کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ا ین جی پی ایف کے چیئرمین اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار عمران چنگیزی کو حکومت میں مشیر مقرر کیا جائے ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کی مرکزی مجلس عاملہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بنانے کیلئے نوجوانوں پر اعتماد اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔

عمران چنگیزی کو اپنا مشیر مقرر کریں تاکہ سندھ کے مسائل کے حل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میںمصروف سندھ حکومت کو این جی پی ایف کی ٹیم کے وہ تمام سروے ، رپورٹس ، تجاویزاور منصوبے مہیا ہو سکیں جو قوم اور معماران پاکستان کے مستقبل کوہر طرح سے محفوظ بنانے کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔