ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا

Zulfiqar Cheema

Zulfiqar Cheema

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے آئی جی پولیس شاہد ندیم بلوچ کو ان عہدے سے ہٹا کر آئی جی موٹر ویز ذوالفقار چیمہ کو ان کی جگہ مقرر کر دیا گیا۔ ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس پر وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں اپنا احتجاج بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کو ریکارڈ کر وا دیا ہے۔ واضع رہے کہ ذوالفقار چیمہ آئی جی موٹر ویز کی حیثت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کی حیثیت سے بھی اپنی ذمد داریا ں سرانجام دیں اور جرائم کا قلع قمع کیا۔

ذوالفقار چیمہ پولیس مقابلوں کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں۔ وہ لاہور پولیس کے سربراہ کے علاوہ ڈیرہ اسمعیل خان، کوہاٹ، ایبٹ آباد میں بھی ڈی آئی جی رہ چکے ہیں۔ ذوالفقار احمد چیمہ اپنی دیانتداری، اعلی کردار، اصول پسندی اور سخت گیری کی وجہ سے معروف ہیں۔

پولیس فورس اور عوام میں عزت اور احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے جی ڈی پاسپورٹ کی حیثیت سے ملک میں جاری پاسپورٹس کا بحران ختم کیا۔ ذوالفقار چیمہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کے بھائی ہیں۔