بھتہ خوری کا الزام ، خاتون سمیت دو ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بریگیڈ تھانے کی حدود سے گرفتار ملزمہ حناصدیقی اور نبیل اقبال کو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے ساتھی ملزم کے ساتھ ملکر تاجر عظمت اللہ سے5 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کیلئے دھمکیاں دی تھیں۔ملزمہ بھتہ وصول کرنے آئی تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں نے ملکر شوقیہ بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی تھی۔ تفتیشی افسر کی استدعا پر مزید تفتیش کیلئے عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دید یا۔