اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، قومی ایئرلائن کے مالی بحران پر غور ہوگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہو گا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کیلئے 8 ارب روپے کی بینک گارنٹی کے معاملے پر غور کیا جائیگا۔

پی آئی اے کے ذمے 147 ارب روپے کے قرضے کی ری شیڈولنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہر ماہ تعین کرنے کے لئے سمری بھی پیش کی جائے گی۔