امریکہ(جیوڈیسک) امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے سینٹر جان کیری کی نئے امریکی وزیر خارجہ کی حیثت سے نامزد گی توثیق کردی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان کیری کو وزیر خارجہ کیلیے نامزد کیا تھا۔
جان کیری کی نامزدگی کی توثیق کیلئے سینٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ان کیحق میں ترانوے اورمخالفت میں تین ووٹ آئے۔ وہ موجودہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی جگہ لیں گے ۔ جو جمعہ کے روزسبکدوش ہورہی ہیں ۔ وہ اٹھائیس سال سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں شامل رہے ہیں اور چاربار اس کے سربراہ رہے ہیں۔ وہ امریکہ میں پاکستان کے دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔