لاہور – فیکٹری میں آگ لگنے سے 23 افراد جاں بحق

Lahore - Factory fire kills 23

Lahore – Factory fire kills 23

لاہور بند روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے سے23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر جوتے کے سول بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ میو اسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کے نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے سے18 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوئے ہیں۔ جھلسنے والے2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کے چھوٹے آپریشن کردیئے گئے ہیں۔ فائربریگیڈ کی 10سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے، فیکٹری میں چالیس سے پینتالیس افراد کام کرتے تھے۔