نصرت بھٹو کی میت سکھر ائرپورٹ لائی جائیگی

nusrat bhutto

nusrat bhutto

بیگم نصرت بھٹو کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے دوپہر ایک بجے سکھرائرپورٹ لائی جائیگی  جس کے بعد میت ائرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نو ڈیرو ہاس منتقل کی جائیگی ۔ صدر زرداری، بلاول بھٹو، صنم بھٹو میت کے ہمراہ آئیں گے۔
نصرت بھٹو کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی  جس میں صدر، وزیراعظم ، بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ ، وفاقی وزرا، اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن، ایم کیوایم، ایاین پی، مسلم لیگ ق، فنکشنل اورجے یو آئی کے وفود بھی نمازجنازہ میں شرکت کرینگے۔ سکھر ائرپورٹ کو سیل کرکے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب غنوی بھٹو اور فاطمہ بھٹو نے بیگم نصرت کی تدفین میں شرکت سے انکار کردیا ہے ذرائع کے مطابق انہیں ڈی آئی جی لاڑکانہ نے صدر زرداری کی ہدایت پر شرکت کی دعوت دی تھی تاہم غنوی بھٹو نے نوڈیرو ہاوس آنے سے انکار کردیا ۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان آبائی گھرمیں سوگ منائیں گے۔