خیرپورناتھن شاہ (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ برسوں میں سندھ اور پاکستان کے عوام کی حالت نہیں بدلی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ووٹروں کی قدر نہیں کی۔
خیرپورناتھن شاہ میں ن لیگ کے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ برسراقتدارآئے تو عام آدمی کے حالات بدلیں گے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ ان کے دورمیں مہنگائی اور بیروزگاری کی صورتحال ایسی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہرمعاملے میں سندھ سے نا انصافی ہوئی۔
نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے سندھ کو تقسیم کیا گیا۔ میاں نوازشریف نے اعلان کیا کہ ن لیگ کے کارکن نئے بلدیاتی نظام کے خلاف فنکشنل لیگ کے حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں بھرپورشرکت کریں گے۔